؞   سنجرپور: پاگل کتا کے کاٹنے سے 35 زخمی، سرکاری اسپتال میں نہیں ملا انجکشن
۱ اپریل/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

سنجر پور (ابو الفیض/حوصلہ نیوز): سنجر پور بازار میں بدھ کے روز پاگل کتا نے سنجر پور اورآس پاس گاؤں کے 35 لوگوں کو کاٹ لیا ہے۔ بلاک پر انجکشن نہ ہونے کہ وجہ سے متاثرہ لوگ پریشان ہیں۔ کچھ لوگوں نے اپنے ذاتی خرچ سے سنجر پور بازار اور سرائے میر جاکر انجکشن لگوایا۔ سنجر پور میں ایک پاگل کتے نے 35 لوگوں کو کاٹ لیا ہے۔ بلاک پر انجکشن نہ ہونے کہ وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔ جب متاثرہ لوگ بلاک پر پہنچے تو انہیں یہ کہہ کر ٹال دیا گیا کہ اس وقت صرف کرونا وائرس کے علاج میں ہم لوگ مصروف ہیں۔ کتے کے کاٹنے کا انجکشن نہیں ہے۔ حوصلہ نیوز نے جب متاثرہ لوگوں سے بات کی تو ان میں سے محمد سلمان نے بتایا کہ پاگل کتے نے میرے سامنے تین چار لوگوں کو کاٹا ہے۔ دو ضعیف لوگ تھے ان کے چہرے پر آنکھ کے قریب کاٹ لیا ہے۔ میں نے بچانے کی کوشش کی تو مجھے ہاتھ میں کاٹ لیا۔ سلمان نے مزید کہا کہ بلاک پر انجکشن نہیں تھا۔ میں نے سرائے میر جاکر انجکشن لگوایا ہے۔ ایک انجیکشن کی قیمت 400 روپیہ ہے اور کل 7 انجکشن لگوانے کے لیے ڈاکٹر نے کہا ہے۔ محمد کلیم نے بتایا کہ میرے والد اور بھتیجے کو کتے نے کاٹ لیا ہے۔ اور میں نے ان کو لےجاکر پرائیویٹ ڈاکٹر کے پاس انجکشن لگوایا ہے۔ محد حارث کے گھر والوں نے بھی کتا کے کاٹنے کی تصدیق کی ہے۔ سماجی کارکن اور اعظم گڑھ رہائی منچ کے ذمہ دار مسیح الدین سنجری نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 35 لوگوں کو کتا نے کاٹ لیا ہے۔ مزید کہا کہ زیادہ تر لوگوں نے اپنے ذاتی خرچ سے انجکشن لگوا لیا ہے ابھی بھی کچھ لوگ بچے ہوئے ہیں جن کو انجکشن لگنا باقی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاک پر انجکشن نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو بہت پریشانی ہورہی ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک پاگل کتے کے کاٹنے سے محمد مرتضی، ارمان، سلمان، حارث اور شاہد سمیت 35لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ کتے کے مارے جانے کی بھی تصدیق ہوگئی ہے۔


1 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

5 افسوس

3 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.